1 جنوری 2015 - 11:18
کشمیر میں پی ڈی پی کا بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا عندیہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر سے ملاقات میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر سے ملاقات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا عندیہ دے دیاہے۔ان کا کہنا تھا 87ء کے ہاؤس میں انہیں 55 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے  تاہم  انہیں حکومت بنانے کی جلدی نہیں۔دوسری طرف بی جے پی کے رہنما رام مادھو نے کہا  کہ پی ڈی پی کی طرف سے ریاست کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مذاکرات کی دعوت کا انتظار ہے۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ محبوبہ مفتی کی طرف سے بی جے پی کے ساتھ اتحاد اور مودی کے ساتھ کام کرنے پر آ مادگی خوش آئند ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲